

Loading content...
ہم نے عرض کیا جی ہرگز نہیں اس کے بعد مالک ازل نے اس بچّے کو بڑھتے ہوئے دکھایا اور ایک ایک سن کے بارے میں یہی سوال دہرایا کہ کیا اس بچّے سے بھی ماں باپ غافل ہوسکتے ہیں ہم نے عرض کیا آقا ہماری جان آپ پر قربان اس عمر کے بچوں سے ماں باپ غافل نہیں ہو سکتے اس کی بعد اسے ایک دم جوان کرکے دکھایا کہ دیکھو جب اس عمر میں بچّے پہنچ جاتے ہیں تو البتہ اب ان سے تھوڑی تھوڑی لا پرواہی برتی جا سکتی ہے کہ اب انہیں ہلاکت کا خوف نہیں ہے فرمایا اسی طرح جو لوگ سیدھے سادے ہوتے ہیں زیادہ علم بھی نہیں رکھتے ہم اپنے ان بچوں سے ایک لمحے کیلئے بھی غافل نہیں ہوتے ہاں جو معرفت کے لحاظ سے سن بلوغ کو پہنچ جاتے ہیں ان کی بات ذرا دیر سے سننے میں ان کی تکمیل کرنا مقصود ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار