

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ لذّاتِ دنیا موانع احساس ِعذاب ہیں جیسا کہ ایک ڈاکٹر مریض کا کوئی عضو سن کرکے اس کا آپریشن کرلیتا ہے اور اس شخص کو احساس اذیّت ہوتا ہی نہیں اسی طرح انسان کے آلات محسوسیہ کو حُبِ دنیا نے سُن کر رکھا ہے اس لئے یہاں ان کو احساسِ اذیّت نہیں ہوتا ہاں جب انہیں ہوش آئے گا اوریہ سارے موانع اور رکاوٹیں دور ہوجائیں گی تو اس وقت کفّار کو احساسِ اذیّت عذاب کی طرح تڑپا دے گا ہاں مومن اور عرفا حبِ دنیا سے محفوظ ہوتے ہیں اس لئے انہیں اس دنیا میں ہجر و فراق عذابِ جہنّم کی طرح لگتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم تمہارے عذابِ جہنّم پر تو صبر کر سکتے ہیں مگر تمہارے ہجر و فراق پر ہم سے صبر نہیںہو سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار