

Loading content...
تو دوستو میں عرض کر رہا تھا کہ ہر عمل کے ساتھ ردّ عمل متّصل آتا ہے اسی طرح کفّار و مشرکین و ظالمین کے اعمال کا ردّ عمل سٹور ہوتا رہتا ہے جیسا کہ انسان جو کچھ کمپیوٹر پر لکھتا جاتا ہے وہ اس کی Hard Diskپرسٹور ہوتا جاتا ہے اسی طرح انسان یہاں جو برے اعمال کرتا ہے وہ سٹور ہوتے جاتے ہیں اور جب انسان کو اس سٹور میں داخل کیا جاتا ہے تو اس کے برے اعمال اس کیلئے عذاب بن جاتے ہیں وہ عذاب اس کے اپنے اعمال ہی کا ردّ عمل ہوتا ہے اس پر خارج سے کوئی عذاب نہیں آتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار