

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اللہ کا قانون ہے کہ اس نے ہر عمل کے ساتھ اس کا ردّ عمل بلا فصل رکھا ہے جہاں عمل ہوگا اس کا ردّ عمل ضرور ہوگا یہ قانون قدرت ہے کہ عمل سے ردّ عمل کبھی جدا نہیں ہوتا اور یہ دوست دشمن دونوں پر برابر اپلائی (Apply)ہوتا ہے جیسا کہ آگ میں جو بھی ہاتھ ڈالے گا اس کا ہاتھ گرمی ضرور محسوس کرے گا اس میں چاہے کوئی مسلمان ہو یا کوئی نان مسلم ہو جب سردی آتی ہے تو اسے ہر شخص محسوس کرتا ہے اس کے اثرات سے نہ ہی کوئی اپنا محفوظ ہوتا ہے اور نہ کوئی بے گانہ اسی طرح جب کسی کا ہاتھ کٹتا ہے تو پھر وہ ہاتھ دوبارہ نہیں اگتا چاہے وہ ہاتھ کافر کا ہو یا مسلمان کا کہتے ہیں کہ ع
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار