

Loading content...
اسی طرح بعض غیر مسلم لوگوں کیلئے احادیث میں آیا ہے کہ انہیں جہنّم میں تو ڈالا جائے گا مگر انہیں وہاں جو ماحول ملے گا وہ اس دنیا جیسا ہوگا یعنی انہیں وہاں اذیّت نہ ہوگی جیسا کہ شہنشاہ ایران نوشیرواں یا حاتم طائی کے بارے میں ہے کہ وہ کئی صفات اِلٰہیہ کے حامل تھے یعنی اللہ جواد ہے اور وہ بھی سخی تھے اور انہوں نے اللہ کی ایک صفت کو اپنایا ہوا تھا اسی طرح اللہ عادل ہے اگرچہ وہ غیر مسلم تھے مگر تھے عادل تو ان کو بھی جہنّم میں تو ڈالا جائے گا مگر ان کے ان صفات کی وجہ سے وہاں انہیں عذاب نہیں پہنچے گا اس سے ثابت ہوا کہ جہنّم میں رہ کر بھی عذاب سے محفوظ رہا جا سکتا ہے کیونکہ جہنّم بذات خود نہ لذیذ ہے نہ الیم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار