

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ عرفا فرماتے ہیں کہ عرفانیاتی نقطہ ٔ نگاہ سے دیکھا جائے تو کفّار کو تہہ تیغ کرنا بھی ایک طرح کی دوستی ہی تھی کیونکہ انہیں قتل کرکے مزید متوقع جرائم سے بچالیا جاتا تھا کیونکہ اگر وہ اور زندہ رہتے تو اور ظلم کرتے جیسا کہ ایک ڈاکو کو ، ایک رہزن کو ، ایک چور کو جب سزائے قید ہوتی ہے تو اس میں اس کی اپنی ہی بھلائی ہوتی ہے کیونکہ اسے دس بیس برس قید میں ڈال کر ایک تو دوسروں کو اس کے ظلم سے بچالیا جاتا ہے اس طرح پورے معاشرے سے دوستی کا مظاہرہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی اسے بھی گناہوں کے بوجھ کو بڑھانے سے روک لیاجاتا ہے جیسا کہ کسی شریف آدمی کا بچہ برے لڑکوں سے کھیلنے نکل جاتا ہواور وہ اسے کمرے میں بند کردے تو یہ اس کی دوستی اور محبت کی وجہ سے ہوتا ہے نہ کہ کسی دشمنی کی وجہ سے اسی طرح اگر کسی شخص کو ڈاکے ڈالنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا تو وہ اپنے سر پر گناہوں کا بوجھ اور بڑھا تا رہتا اور قتل سے اس کا یہ سلسلہ رک جاتا ہے اور وہ ظلم کے مزید بوجھ سے بچ جاتا ہے اور ساتھ ہی انسانیت کے دوسرے افراد کو بھی پھر نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار