

Loading content...
یہاں میں ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ مدرٹریسا یورپ میں رہتی تھی اور ایک چرچ میں مزے کی زندگی گزار رہی تھی وہاں ساری سہولیات ِحیات میسر تھیں مگر اس کے دل میں انسانیت کی محبت جاگی اور وہ انڈیا میں آگئی اور عین اس وقت میں کہ جب انڈیا ہیضے کی لپیٹ میں تھا اور لوگ سڑکوں پر اپنے بچوں کو پھینک کر بھاگ رہے تھے وہ اس وقت ہیضے کی وبا سے بالکل نہیں ڈری اور اس نے ان معصوم بچوں کو گود میں اٹھایا اور ان کا علاج کروایا اور اس کی کوشش نے ہزاروں بچوں کی جان بچا لی اب اس کے بارے سوچیں کہ اس سے یہ کام کس چیز نے کروایا ہے ؟ یہ تو انسانیت کی محبت نے کروایا ہے اگر یہ محبت نہ ہوتی تو وہ آرام کی زندگی چھوڑ کر یہاں کی غلیظ گلیوں میں سارا سارا دن صعوبتیں کیوں برداشت کرتی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار