

Loading content...
اگر تمہارا جواب منفی ہے تو پھر تم اس مسند کے لائق ہی نہیں ہو کیونکہ جب تمہیں کافر سے محبت نہیں ہوگی تو اس کی آخرت کی خیر کیسے چاہو گے تم اسے ہر حال میں جہنّم سے بچانے کی کیسے کوشش کروگے ؟ ہاں اگر تم اسے اپنے بیٹوں کی طرح چاہوگے تو اس کی خیر ہی خیر چاہوگے اور اسے ابدی ہلاکت سے بچانے کی بھرپور کوشش کرو گے جیسا کہ کسی شخص کا بھائی یا بیٹا یا باپ جہنّم میں جا رہا ہو تو انسان اسے جہنّم سے بچانے کی پوری پوری کوشش کرتا ہے اسی طرح تمہارا پوری انسانیت سے محبت کا یہی رشتہ ہوگا تو تم انہیں بچانے کی پوری پوری کوشش کر سکو گے ورنہ تم بہت جلدی ناامید ہوجاؤ گے اور کسی کی نجات کے حقیقی طالب نہیں رہو گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار