

Loading content...
اگر اس میں موالید اربعہ ] نباتات و جمادات و حیوانات و انسان [کو شامل کر لیا جائے تو انسان کی لاتعلّقی کا ریشو (Ratio) کھربوں گنا زیادہ ہوگا اور اگر اس میں پورے عالم موجود کائنات اور ملکوت و کروبیاں و جنّات و ارواح کو بھی شامل کر لیا جائے تو انسان کی لاتعلّقی کا تناسب نکالنا ہی ممکن نہ ہوگا اس لئے اس لاتعلّقی کی بنیاد پر اسے کوئی کلّی طور پر یا کامل یا حقیقی دوست نہیں کہہ سکتا بلکہ یہ صفت صرف پاک خاندان کے پاک افراد علیھم الصلوات و السلام کی ہے کہ وہ اس کائنات سے صرف ایک ہی تعلّق رکھتے ہیں اور وہ ہے دوستی کا یہ نہ تو کسی کے دشمن ہیں اور نہ ہی کسی سے لاتعلّق ہیں چاہے کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس کے دوست ہی ہیں اور اگر کوئی دشمنی بھی کرتا ہے تو یہ اس سے صرف اور صرف دوستی ہی کرتے ہیں کیونکہ یہ ولی العصرؐ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار