

Loading content...
دوستو میں یہ عرض کر رہا تھا کہ اللہ جل جلالہ نے اپنے جس نورِ اوّلیہ و ازلیہ علیہ الصلوات والسلام کو اس کائنات کے پاک کرنے کا ذریعہ بنایاہے اور جسے اس زمین کو پاک کرنے کا ذریعہ اس نے قرار دیا ہے وہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں- تخلیق ِ ارض کے وقت انہوں نے اسے اپنے نور سے واش Wash کیا تو یہ پاک ہوگئی یعنی اس کے ہر ذرے میں انہوں نے اپنا نور جاری کیا جیسے نجس کپڑے کی ایک ایک تار پر آبِ طاہر جاری نہ ہو تو وہ پاک نہیں ہوتا اسی طرح اس زمین کے ایک ایک ذرے میں انہوں نے اپنا نور جاری فرمایا تو یہ زمین پاک ہوگئی بلکہ مطہر ہوگئی یعنی اس میں پاک کرنے کی صلاحیت بھی آگئی اور آج کے فقہا لکھتے ہیں کہ مطہرات میں سے ایک زمین بھی ہے یعنی اس میں بھی نجس کو پاک کرنے کی صلاحیت موجود ہے یعنی انسان بھی اگر نجس ہوتو یہ اس کی نجاست کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جیسا کہ ایک ضرب والا تیمم وضو کا متبادل مانا جاتا ہے اور دوضرب والا تیمم غسل کے برابر مانا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار