

Loading content...
میں اس ایک آیت پر اگر بات کروں تو کئی نشستوں میں بات ختم ہوگی اس لئے میں اپنے مقصد کی طرف واپس آتا ہوں یعنی میرا ان آیات کو پیش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ انسانیت کو پاک کرنے کیلئے دنیا ہی کافی ہے بلکہ انسان کے پاک کرنے کا جو سلسلہ اس دنیا سے چلے گا تو وہ آخرت میں بھی جاری رہے گا یعنی انسان کے درجات وہاں بھی بلند ہوتے چلے جائیں گے اور جب بھی کسی مومن کوکسی اگلے درجے میں پرموٹ(Promote)کیا جائے گا تو اس کے پہلے والے درجہ کی پاکیزگی اگلے درجے کیلئے ناکافی ہوگی اس لئے پہلے اسے وہاں پاک کیا جائے گا اور اس کے بعد اگلی منزل میں داخلہ ملے گا اور وہاں واحد ذریعہ زمانے کا امام ہی ہوگا یعنی نور اوّلیہ ٔ اِلٰہیہ علیہ الصلوات والسلام ہی وہاں انسان کو پاک کرے گا اور درجات میں پرموشن (Promotion)بھی دے گا یعنی پاک کرنے کا عمل اس دنیا تک محدود نہیں ہے اس لئے کچھ لوگوں کو وہاں بھی پاک کیا جانا ہے قیامت کے ضمن میں آپ نے سنا ہوگا کہ وہاں کئی مقامات ہیں جیسے حشر ہے کہ جہاں مخلوق نے پہلے جمع ہونا ہے موقف ہے کہ جہاں مخلوق کو مالک یوم الدین کے سامنے پیش ہونا ہے اعراف ہے جو جنت اور جہنّم کے درمیان ایک جگہ ہے اسی طرح ایک مقام ہے مَطہَر جس میں قیامت کے دن عذاب دے کر پاک کرنے کے بعد جہاں ٹھہرایا جائے گا یعنی کچھ لوگوں کو جہنّم میں ڈال کر پاک کیا جانا ہے کہ عدل کے تقاضے پورے کئے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار