

Loading content...
جیسا کہ عوامی نظریہ ہے کہ آیت تطہیر پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے بارے میں نازل ہوئی ہے مگر عرفا جانتے ہیں کہ یہ آیت تطہیر حقیقتاً مومنین کی شان میں نازل ہوئی ہے نہ کہ پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کی شان میں نازل ہوئی ہے کیونکہ جو شخص ان کی وِلا و محبت میں کامل ہوجاتا ہے وہ ان کے اہل البیت میں شامل ہو جاتا ہے جیسا کہ جناب سلمان پاک سے فرمایا گیا تھا السلمان منیٰ اہل البیت یہ فرمان صرف ان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ رہتی دنیا تک باقی ہے اور یہ اللہ کے ایک قانون کا درجہ رکھتا ہے یعنی آج بھی جو ان کی محبت میں کامل ہوگا اسے یہ مقام مل جائے گا اور اسے ایسا پاک کیا جائے گا کہ وہ پھر کبھی نجس و رجس میں مبتلا نہ ہوگااللہ جل جلالہ نے اس پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کو مومنین کے قلب کے پاک کرنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے اور مومنین کے مال پاک کرنے کا ذریعہ بھی بنایاہے جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے فرما یا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار