

Loading content...
عرفا کا فرمانا ہے کہ قرآن کریم میں ظاہراً توحید و نبوّت کی دعوت ہے اور درپردہ حقیقتاً ولایت کی دعوت ہے اب اسے اس طرح دیکھیں کہ ارشاد قدرت ہے فریت من التخذالھہ ھواہ یعنی اس دنیا میں جتنے بھی معبودان باطلہ کی پرستش کی گئی ہے ان میں سے سب سے زیادہ جس بت کی پوجا ہوئی ہے وہ خواہش ِنفس ہے یعنی سب سے برا اور خطرناک معبودِ باطل خود ہمارے اندر موجود ہے یعنی وہ ہمارا نفس امّارہ ہے کہ جس کی اطاعت میں ہمارے شب و روز گزر رہے ہیں اور ہم اس کے حکم پر اللہ جل جلالہ کے احکام اور پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کے احکام کو توڑنا ایک کھیل سمجھتے ہیں حالانکہ یہ بھی شرک ہے اور اسے شرکِ خفی کہاجاتا ہے کیونکہ اس شرک میں مبتلا ہونے والا مشرک ہوجانے کے باوجود خود کو مسلمان و مومن اور عارف تک سمجھتا رہتا ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس کے اندر شرک چیونٹی کی چال میں چل رہا ہے اور اس کی گرفت شیر کی طرح ہے اس شرک کے قدموں کی آہٹ چیونٹی سے بھی کم سنائی دیتی ہے اور اس کے جبڑوں کی بھینچ مگر مچھ سے بھی زیادہ آہنی ہوتی ہے وہ اس طرح انسان کو ہلاک کرتاہے کہ انسان کو اس ہلاکت میں بھی مزا آتا ہے اور اس طرح جہنّم میں جھونک دیتا ہے کہ انسان اس جہنّم میں کودتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہے وہ اس طرح انسان کو قتل کرتا ہے کہ انسان اس کی ایک ایک ضرب کی بلائیں لیتا ہے اور اس کے ایک ایک زخم پر قربان ہوتا جاتا ہے یہ شرک وہ خطرناک شرک ہے کہ جس کا عام حالات میں ادراک بھی نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس شرک کو کوئی شرک سمجھتا ہی نہیں ہے حالانکہ ھوائے نفس کی اِتّباع میں انسان ایسا مشرک ہوتا ہے کہ اس کی نجاست کی بدبو عالم بالا کے لوگوں کو ڈسٹرب(Disturb)کر دیتی ہے- انسان اس شرک سے نجاست و رجاست دونوں میں آلودہ ہوجاتا ہے- اس پر مکمل بحث میں نے اپنی کتاب ِروحانیات اسرار العبدیات یعنی عملی روحانیات میں کی ہے تفصیل کیلئے اس کی طرف رجوع کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار