

Loading content...
شرک جلی یہ ہے کہ ان پاک ذوات علیھم الصلوات والسلام کے مقابلے میں کسی کو لانا ، برابر میں لانا ، مرتبے میں لانا ، حکم میں لانا ، اطاعت میں لانا ، امر میں لانا ، محبت میں لانا ، عقیدت میں لانا ، غرض کسی بھی طرح سے لانا شرک ہے کیونکہ ہمارا مرکزی نقطہ ٔ پرکار اللہ جل جلالہ کے یہی انوارِ ازلیہ و قدسیہ علیھم الصلوات والسلام ہیں بس یہی سوچنا ہے کہ اگر کوئی محترم ہے یا کسی بھی ادب کے قابل ہے تو صرف ان کی وجہ سے ہے چاہے وہ کوئی ماضی کی شخصیت ہے یا حال کی یعنی اصحاب کرام ہیں یا اس دنیا میں ملنے والے ماں باپ ہیں یہ سب اس صورت میں محترم ہیں کہ ان کا رشتۂ محبت و وِلا اس پاک گھر سے استوار ہے تو پھر ان کا احترام کا رشتہ ہم سے قائم ہے اگر نہیں ہے تو ہمارے لئے ان کا کوئی احترام واجب نہیں ہے اور جس کا بھی یہ رشتہ ٔ وفا و وِلا بحال ہے اس سے ہمیں پیار کرنا لازم ہے چاہے وہ ماں باپ کا قاتل ہی کیوں نہ ہو اور جس کا اس پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام سے محبت کا رشتہ استوار نہیں یا ان کا کوئی دشمن ہے تو ہمیں اس سے نفرت کرنا ہے چاہے وہ ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں یہی دین ِآل ِمحمد علیھم الصلوات والسلام ہے اگر یہ رویّہ نہ ہوگا تو یہ بھی ایک شرک ہی ہے اور یہ شرک ِجلی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار