

Loading content...
اللہ فرماتا ہے و یجعل الرجس علیٰ الذین لا یعقلون یعنی اللہ نے ان لوگوں پر رجس کو قرار دیا ہے کہ جو عقل استعمال نہیں کرتے اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ کس معاملے میں عقل کو استعمال کرنے کا حکم دے رہاہے ؟ فرمان ہے یہ تمہیں جو عقل دی گئی ہے لاقامة رسم العبودیت یعنی غلامی و عبودیت کو کس طرح قائم رکھناہے اس کیلئے عقل دی گئی ہے لا لادراک الربوبیت یہ تمہیں ادراک ربوبیت کیلئے نہیں دی گئی اب ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہم ان کے غلام ہیں اور آدابِ غلامی کیا ہیں اس کیلئے عقل کو استعمال کرنا ہے اور جو ان کی عبدیت کی رسم کو ادا کرنے کیلئے عقل سے کام نہیں لیتا وہ بھی نجس ہوجاتا ہے ہمارے لئے سوال ہے کہ کیا ہم آزاد ہیں یا غلام ہیں؟ اگر غلام ہیں تو آقا اور غلام کا جو رشتہ ہوتا ہے اسے کس طرح استوار رکھ سکتے ہیں؟ اگر ہم اس کے بارے میں نہیں سوچتے تو پھر ہمارے دلوں میں کوئی نہ کوئی مرض موجود ہے اور مریض قلب رجس میں مبتلا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار