

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نور اوّلیہ و ازلیہ علیھم الصلوات والسلام دراصل ایک ہی ہیں یعنی من حیث الذّات نور واحد ہیں جیسے اللہ ایک ہے اسی طرح یہ نور بھی ایک ہی ہے اور عالم ِخلق و عالم ِامر کوسنبھالنے کیلئے انہوں نے جو روپ اختیار فرمائے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسا کہ اللہ کی صفات ہیں اور وہ صفات ایک دوسرے سے متضاد و متناقض بھی ہیں اور وہ سب ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت بھی نہیں کرتیں جیسا کہ اللہ کی ایک صفت ہے محی یعنی زندہ کرنے والا دوسری صفت ہے ممیت یعنی موت دینے والا اب صورت یہ ہوتی ہے کہ جب اسم محی Active) (عامل ہوتا ہے تو ممیت اس کے پس پردہ چلا جاتا ہے اور جب اسم ممیت Active) (ہوتا ہے تو اسم محی پس پردہ چلا جاتا ہے اور اسم محی اسم ممیت کو حیات کی سفارش تک نہیں کرتا اللہ کا یہ قانون ہے کہ عدل کے وقت رحم نہیں فرماتا اور رحم کے وقت عدل نہیںفرماتا اسم رحمن اسم منتقم کے پاس سفارش کیلئے بھی نہیں جاتا اسی طرح اللہ کے نور اوّل کے روپ دراصل اس کی Active) ( صفات ہیں اور یہ ایک دوسرے کے معاملے میں مداخلت بھی نہیں فرماتے جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب امام حسن علیہ الصلوات و السلام نے فرعون ِشام سے صلح فرمائی تھی تو اس وقت کئی لوگ امام مظلوم علیہ السلام کے پاس آئے اور عرض کیا یہ انہوں نے کیا کیا ہے ؟ انہوں نے ظالم سے صلح کرلی ہے مومنین کی ناک کٹوادی ہے وغیرہ وغیرہ اب آپ مہربانی فرمائیںاوروہاں تشریف لے جائیں اور اس نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیں یہ سن کر آپ نے فرمایا اے احمق تم یہ کیا کہہ رہے ہو ؟ یہ زمانہ ہمارا نہیں ہے یہ ہمارے بھائی کا زمانہ ہے اور ہم ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے وہ اپنے دور میں جو بھی فیصلہ کریں وہی اللہ کی عین منشا ہے اور تمہارے لئے اور ہمارے لئے بھی وہی واجب التعمیل ہے اور تم پربھی اور مجھ پر بھی ان کی اطاعت واجب ہے اب جو کچھ وہ فرماتے ہیں وہی حق ہے اور اس پر عمل کرنا ہی دین ہے اور جو ان کے حکم پرعمل نہ کرے یا ان کے حکم اور فیصلے کے حق ہونے پر شک کرے خود کو مومن نہ سمجھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار