

Loading content...
اسی طرح شرک بالامامت یہ نہیں کہ اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے علاوہ کسی کو امام مانا جائے بلکہ ہر زمانے کے پاک امامِ حق کو امام ماننا واجب ہے جو ان میں سے ایک کا بھی منکر ہے وہ کافر ہے اور زمانے کے امام کی امامت سے منکرین کو سارے عرفا کافر مانتے ہیں بات صرف اتنی ہے کہ انہیں زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف کے حکم میں شریک نہیں مانا جا سکتا جیسا کہ دعائے فرج کی سند میں ہے کہ جب علامہ مرحوم نے یہ سوال کیا کہ آپ نے کئی نام پاک لئے ہیں اور آخرمیں فرمایا ہے ادرکنی جبکہ عربی گرائمر کے لحاظ سے ادرکونی یعنی جمع کا صیغہ ہونا چاہیے تھا اس پر آپ نے فرمایا تھا ان کا ہمارے ملک میں کیا عمل دخل ہے ؟جو کچھ کرنا ہے ہم نے کرنا ہے ان کا ذکر ِخیر تو تبرک و تیمن کیلئے ہوا ہے ہمارے لئے ہمارے اجداد طاہرین علیھم الصلوات والسلام کو وسیلہ بناؤ کام ہم نے کرنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار