

Loading content...
یہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ ماضی میں ایک وقت میں کئی کئی نبی رہے ہیں مگر وہ ایک ایک قوم کیلئے مبعوث ہوتے تھے یا ایک علاقے کیلئے مبعوث ہوتے تھے اس لئے ان کی قوم یا امّت کیلئے کسی دوسرے نبی کوان کے اپنے نبی کے برابر سمجھنا بھی ایک طرح کا کفر خفی تھا کیونکہ واجب الاطاعت ایک ہی ہوتا ہے یعنی ناطق ایک ہی ہوتا ہے باقی صامت ہی ہوتے ہیںجیسا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام اور جناب یحییٰ علیہ السلام ایک ہی زمانے میں تھے مگر شارع صرف جناب عیسیٰ علیہ السلام ہی تھے حکم ان کا تھا اسی طرح جناب لوط علیہ السلام اور جناب ابراہیم علیہ السلام ایک زمانے میں تھے جب تک جناب لوط علیہ السلام جناب ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ رہے صامت رہے جب انہیں پانچ یا سات بستیوں پر مبعوث فرمایا گیا تو وہ وہاں جاکر ناطق ہوئے مگر پھر بھی جناب ابراہیم علیہ السلام کی ملّت میں رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار