

Loading content...
آؤ اس بات کو سمجھنے کیلئے ہم ماضی کے پس دیوار جھانکتے ہیں سر زمین ِ مکہّ ہے ایک نبی معمار بنا ہوا ہے ایک نبی مزدور بنا ہوا ہے جناب جبریل پتھر کی اینٹیں پکڑوا رہے ہیں ایک گھر بن رہا ہے یہ کسی انسان کا نہیں اللہ کا گھر بن رہا ہے جب یہ گھر بن چکا تو جناب ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا اے میرے مالک ِمطلق میں نے یہ گھر بنا تو دیا ہے میں تو کہتا ہوں کہ یہ تیرا گھر ہے مگر اب تو بھی تو فرما کہ یہ تیر ا گھر ہے تاکہ مجھے اطمینان ہوجائے کہ باپ بیٹے کی محنت رائیگاں نہیں گئی ارشاد قدرت ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار