

Loading content...
نجاست اور گندگی کی دو طرحیں ہوتی ہیں ایک وہ نجاست ہوتی ہے جو حسّی و ظاہری ہوتی ہے دوسری وہ ہوتی ہے جسے دریافت کرنے کیلئے عقل وبصیرت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بارے میں یہ بھی بتا دینا لازم ہے کہ مادّی و حسّی نجاسات ہوں یا غیر مادّی و غیر حسّی نجاسات ان دونوں طرح کے نجاسات کے مطہرات ایک دوسرے کے متبادلات نہیں ہیں یعنی کافر کے کفر کی نجاست کو پانی پاک نہیں کر سکتا بلکہ وہ کلمہ پڑھے گا تو پاک ہوگا ورنہ پانی سے جتنا زیادہ نہلائیںگے وہ اور زیادہ نجس ہوتا چلا جاتا ہے کیونکہ وہ نجس العین ہوتا ہے جیسے کتا ہے نجس العین ہے اسے جتنا دھویاجائے اتنا زیادہ نجس ہوتا جاتا ہے اسی طرح اگرجسم پر ظاہری نجاست لگی ہوئی ہوتو اس پرلاکھ کلمہ پڑھو لاکھ درود پڑھو وہ ہرگز پاک نہ ہوگا جب تک کہ اسے اس کے مطہرات سے پاک نہ کیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار