

Loading content...
ایک سلسلۂ گفتگو ہے جو چل رہا ہے کبھی اس میں انقطاع بھی پیدا ہوجاتا ہے کیونکہ دوسرے موضوعات کو بالکل ترک نہیں کیا جا سکتا اور یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں اپنی گفتگو کو ایک پوائنٹ Pointپر مرتکز رکھتا ہوں یہ تو مجھ سے ہو نہیں سکتا کہ فضائل بھی پڑھوں اور مصائب کیلئے مقتل کا کوئی واقعہ سرسری طور پر بیان کروں کیونکہ میں جب بائیو گرافی Biographyکرتا ہوں تو اسی پر سلسلے پڑھتا چلاجاتا ہوں اور جب تاریخ کے کسی موضوع کو چھیڑتا ہوں تو پھر وہ بھی کئی سلسلوں پر محیط ہوتا ہے الغرض میں کیا کیا بتاؤں آپ تو مجھے چوبیس برس سے مسلسل سن رہے ہیں اور یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کی فرمائش پر بھی کسی موضوع کا اعادہ نہیں کرتا تاکہ جگالی کا الزام نہ لگ جائے اور میرے منعم حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کے خزائن علمی و عرفانی کی طرف کوئی انگشت ِ تنقید نہ اٹھ جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار