

Loading content...
دوستو جو انسان قرص آفتاب پر مسلسل نگاہ جمائے رکھتا ہے پھر اسے چند لمحات کیلئے ساری دنیا تاریک نظر آتی ہے یعنی اسے ہر طرف وہی سورج ہی نظر آتا ہے اور اس کے علاوہ اسے کچھ نظر آتا ہی نہیں ہے اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جو شخص ایک جھلک دیکھ لیتا ہے اسے پھر کچھ دکھائی نہیں دیتا بلکہ اسے اپنی ذات بھی دکھائی نہیں دیتی بلکہ نورِ حق ہی ہر طرف جلوہ کش نظر آتا ہے اس لئے وہ آدمی اپنے نفع و نقصان ، خیر و شر سے ماوریٰ ہوکر اپنے مالک و محبوب سے محبت کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار