

Loading content...
دوستوسورج جب بادلوں میں ہوتا ہے تو زمین اور سورج کے مابین بادل آجاتے ہیں مگر بادلوں سے اوپر جو بھی جا سکتاہے وہ اسے درخشاں دیکھ سکتا ہے جیسا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم جہازوں پر سفر کرتے ہیں تو مطلع کتنا ہی ابر آلود کیوں نہ ہو جب ہم بادلوں سے اوپر نکل جاتے ہیں تو اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور وہاں کوئی چیز مانع نہیں ہوتی اسی طرح انسان جو تزکیات ِنفس کرکے خواہشات ِنفس کی آلودگیوں سے اوپر نکل جاتا ہے اس کیلئے کوئی غیبت ہوتی ہی نہیں اسی لئے جناب علی بن مہزیار اہوازی کے واقعے میں فرمایا گیا تھا کہ تمہارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف محجوب عن العالمین نہیں ہیں بلکہ محجوب عن الاعین الظالمین ہیں یعنی انسان نے اپنی انکھوں کے سامنے ظلم کے پردے تان رکھے ہیں اور ظلم میں تاریکی کا عنصر تو ہوتا ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار