

Loading content...
اسی طرح ہمارے لئے جو غیبت ہے اس کی وجہ ہماری خواہشاتِ نفس کے ابخارات ہیں کہ جو ہماری آنکھوں کے سامنے چھائے ہوئے ہیں نہ کہ سورج پر کوئی چیز چھائی ہوئی ہے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف تو ہمہ وقت موجود ہیں مگر ہم اپنی آلودگیوں میں گھرے ہوئے ہیں جیسا کہ ارشاد ہے کہ اگر انسان کی آنکھوں کے سامنے جو اس کی آلودگیوں کی گرد ہے وہ چھٹ جائے تو یہ عالم ملک و ملکوت کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار