

Loading content...
دوستو آپ یہ تو جانتے ہیں کہ جب سورج کسی مقام پر بادلوں میں چھپا ہوا ہوتا ہے تو اس کیلئے یہ ضروری تو نہیں ہوتا کہ وہ پوری دنیا کیلئے بادلوں میں چھپا ہوا ہو یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ایک مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے بادلوں میں چھپا ہوا ہو مگر وہ دوسری جگہ پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہو اسی طرح ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف آج ہم سے پوشیدہ ہیں مگر وہ بھی کئی مقامات پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ افروز ہیں یعنی عالم ملک و ملکوت میں عالم مقربین میں عالم سلسلہ مدار و ارشاد میں جزائز خضرا میں عرش و کرسی پر وہ پوری شان و شوکت سے جلوہ آرا ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار