

Loading content...
() یہ بھی سورج کی خصوصیات میں سے ہے کہ جب کوئی زمین اس سے اپنا رخ پھیر لیتی ہے تو وہ بالواسطہ طور پر بھی اپنی روشنی کا فیض اس تک پہنچاتا رہتا ہے جیسا کہ رات کو چاند پر جو روشنی ہمیں نظر آتی ہے یہ بھی دراصل سورج ہی کی روشنی ہوتی ہے اسی طرح ہم زہرہ و مریخ و زحل کو جو چمکتا ہوا دیکھتے ہیں یہ بھی دراصل سورج ہی کی روشنی ہوتی ہے جو بالواسطہ ہم تک پہنچ رہی ہوتی ہے اسی طرح زمانہ ٔ غیبت میں عام مومنین تک جو شمس حجة و ولایت عجل اللہ فرجہ الشریف کا فیض پہنچتا ہے وہ کسی نہ کسی مقرّب کے ذریعے ہی پہنچتا ہے کیونکہ ان مقربین کے علاوہ کوئی ان کی روشنی کو آگے منتقل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور مقربین کا روحانی رابطہ ہمہ وقت شمس حجة و ولایت عجل اللہ فرجہ الشریفسے قائم رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار