

Loading content...
آج تو ہم ناموں کے معاملے میں بہت زیادہ وسیع سوچ رکھتے ہیں مگر جب ابتدا میں زبان سازی ہوئی تھی تو اس وقت ہر چیز کو اس کی صفات یا شکل سے نام دیا گیا تھا جیسا کہ بارہ برجوں کے نام قدیم چرواہوں نے رکھے تھے کیونکہ وہ رات کو زیر آسمان سوتے تھے اور انہیں آسمان پرستاروں کا جیسا کنجکشن ] گچھّا [ نظر آتا تھا ویسا نام رکھ دیتے تھے، کسی کو بچھو کے ڈنک کی طرح کی کوئی شکل نظر آئی تو اُس نے اس کا نام عقرب رکھ دیا، کسی کو مینڈھے ]نربھیڑ[ کی شکل میں پایا تو حمل نام رکھا، کسی کا نام بیل رکھا، کسی کا نام اسد رکھا، یہ سب نام چرواہوں نے رکھے تھے کیونکہ وہ مشابہتوں کو دیکھ دیکھ کر نام رکھ رہے تھے بس اسی طرح ساری زبانوں کی زبان سازی ہوتی رہی ہے اس لئے سورج کو جو شمس کا نام ملا ہے تو اس کے پیچھے بھی یہی عمل کار فرما ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار