

Loading content...
دوستو جہاں بھی ڈبیٹ Debateہوتی ہے اس میں جو قرار داد پیش کی جاتی ہے اس میں سب سے پہلے اس قرارداد کے ایک ایک لفظ کو ڈیفائین Define کیا جاتا ہے کہ اس کے فلاں لفظ کی تعریف یہ ہے فلاں لفظ کی تعریف یہ ہے اس کے بعد اس پر بحث کی جاتی ہے اور ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ ڈبیٹ Debateمیں کسی لفظ کو ڈیفائین Defineنہیں کیا جاتا اور بحث شروع ہوجاتی ہے اسی طرح ان احادیث پر طبع آزمائی ہوئی ہے یعنی کچھ لوگوں نے یہ کہا کہ یہ دور سائنس کا دور ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ نظام شمسی کیا ہے اس میں کتنے پلینٹPlanetاپنے اپنے مدار Orbitمیں گردش کر رہے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ شمس ہی ہمارے نظام شمسی کا مرکز ہے اور ہمارے اپنی نظام کوکبی Galaxyمیں نامعلوم تعداد میں ہمارے جیسے اور اس سے بھی بڑے Solar Systemموجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار