

Loading content...
احادیث صحیح میں آیا ہے کہ جس دن مغرب سے سورج طلوع ہوگا اس دن جب اس بات کا مشاہدہ کرے گا تو رکن و مقام کے مابین ابلیس حاضر ہوجائے گا اور وہاں سجدے میں سر رکھ کے گریہ کرنا شروع کرے گا اور کہے گا خالق اب جس کا سجدہ تو مجھ سے کروانا چاہتا ہے کروالے میں ہار مانتا ہوں اس وقت اس کا ایک چیلا اس کے پاس آئے گا اور کہے گا کہ او بڑے چودھری آج اس طرح ایمان لانا عجیب لگ رہا ہے کیا تو واقعی صاحب ایمان بننا چاہتا ہے یا اس میں بھی کوئی چال ہے ؟ تو اس وقت وہ کہے گا ارے احمق تو نہیں دیکھ رہا یہ وقت معلوم آ پہنچا ہے آ تو بھی میرے ساتھ گریہ و زاری کر ممکن ہے موت سے اور ابدی جہنّم سے نجات مل جائے یہ کہہ کر وہ فوراً سجدے میں گرجائے گا اور عرض کرے گا کہ اب تو میں حاضر ہوں مجھ سے جس کا بھی سجدہ کرواناہے کروالے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار