

Loading content...
اس دور میں ہمارا سب سے بڑا فریضہ دعائے تعجیل فرج ہے کیونکہ ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے اور یہاں کر ہی کیا سکتے ہیں ؟ ہماری نمازیں روزے تو خود ہمارے لئے ہیں ان کا فائدہ ہمیں ہی ہونا ہے ہاں اگر ہم اپنی ساری دعائیں قربان کرکے اپنے مالک و وارث عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے دعا کریں گے تو اس سے ان کی ابدی مسرتوں کا دور جلدی آجائے گا اور اس سے سارے پاک خاندان علیہ الصلوات و السلام کو اپنے مقدّس گھر دوبارہ اس دنیا میں دیکھنے کو ملیں گے اور ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا پردۂِ غیبت میں رونا ختم ہوگا سوگ کا زمانہ دشمن کے آنگن میں دھکیل دیا جائے گا دعا کریں وہ سنہری دور جلدی آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار