

Loading content...
دوستو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس کے کوئی مشابہہ ہوتا ہے اس کے اعمال و افعال اور اس کے فن پارے اور تخلیق میں بھی مشابہت ہوتی ہے جیساکہ انسان انسان کے مشابہہ ہوتا ہے تو اس کے افعال اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے مشابہہ ہوتے ہیں کیونکہ اللہ جل جلالہ کا کوئی مشابہہ نہیں ہے اس لئے اس کے افعال میں بھی کوئی شباہت حاصل نہیں کر سکتا ہے مثلاً انسان دیکھتا ہے سنتا ہے سارے جانور دیکھتے سنتے ہیں اسی طرح اللہ جل جلالہ بھی دیکھتا سنتا ہے مگر اس دیکھنے کی صفت میں اشتراک کے باوجود اس کا دیکھنا سننا کسی کے مشابہہ نہیں ہے کیونکہ کوئی اس کے مشابہہ نہیں ہے اسی طرح اس کے اعمال و افعال میں بھی کوئی اس کے مشابہہ نہیں ہے اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بھی کوئی مشابہہ نہیں ہے اس لئے ان کی کسی چیز کے مشابہہ کسی کی کوئی چیز نہیں ہو سکتی جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ جناب سلیمان علیہ السلام کو اللہ جل جلالہ نے ملکِ عظیم عطا فرمایا تھا مگر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ملک عظیم کے سامنے اس کی رائی برابر بھی حیثیت نہیں ہے یعنی اُس ملک میں اور اِس ملک میں ذرّہ بھر بھی مشابہت نہیں ہے اسی طرح ان کی ایک ایک چیز دوسروں سے ممتاز ہوگی جیسا کہ آپ کے انصار و اصحاب کے بارے میں ہے کہ وہ افضلِ اہل ِ کلِ زمان ہوں گے یعنی ان میں بھی کسی نبی یا امام علیہ السلام کے اصحاب سے مشابہت نہیں ہوگی بلکہ یہ ان سے منفرد اور ممتاز ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار