

Loading content...
ایک بات یہاں عرض کرتا چلوں کہ انبیائے ماسلف علیھم السلام میں سے کسی کو علم اِلٰہی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی اجازت نہ تھی بلکہ حکم تھا کہ ظاہری شریعت کے مطابق فیصلہ فرمائیں حتیٰ کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی یہ اجازت نہ تھی کہ وہ علم نبوّت و علم اِلٰہی کو بروئے کار لاکر فیصلہ فرمائیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ ظاہری شریعت کے مطابق فیصلے فرمائے انہوں نے ہمیشہ رواج کے مطابق اسی طرح مدّعی سے گواہ طلب کئے اور مدّعا علیہ سے قسم لی اور فیصلہ فرمایا یہاں تک کہ ذاتی معاملات میں بھی غیروں کو حکم ]ثالث [ بنا کر فیصلے کروائے جیسا کہ ایک شخص نے آپ پر رقم کا دعویٰ کیا اور کہا آپ نے مجھ سے ایک ناقہ خریدا تھا اور اس کے پیسے ادا نہیں فرمائے تھے اس پرآپ نے خلفا سے فرمایا کہ آپ فیصلہ کریں تو سب نے عرض کیا کہ اس کا دعویٰ ثابت ہے یعنی ناقہ کا لینا آپ تسلیم فرماتے ہیں مگر آپ کا دعویٰ ثابت نہیں ہے کیونکہ آپ کی ادا شدہ رقم تسلیم نہیں ہے اس لئے قانون ِشرع کے مطابق آپ کو گواہ پیش کرنا ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار