

Loading content...
اس کے جواب کیلئے ماضی کا ایک جھروکا کھول کر دیکھیں- فرعون کا دربار آراستہ ہے اور اس دربار میں فرعون رعمیسس اوّل تخت پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک مسخرہ ہے جو فرعون کو خوش کرنے کیلئے اس کے تخت کے سامنے کھڑا ہوا ہے اہل دربار کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ مسخرہ جناب موسیٰ علیہ السلام کی شبیہ بنا ہوا ہے اور اس نے جناب موسیٰ علیہ السلام جیسا لباس پہن رکھا ہے اور اس کے ہاتھ میں عصا ہے وہ جناب موسیٰ علیہ السلام کی طرح زبان میں لکنت پیدا کرکے باتیں کرتا ہے اور ان کی ایک ایک بات کی نقل کر رہا ہے ادھر اہل دربار کا یہ حال ہے کہ ہنس ہنس کر ان کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں ہرکوئی ہنستا ہے خود فرعون تخت پر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہے وہ مسخرہ جناب موسیٰ علیہ السلام کی شبیہ بنا ہوا ہے … پھر چشم فلک نے یہ منظر دیکھا کہ فرعون کا لشکر قعر نیل میں ڈوب چکا ہے اور بنی اسرائیل نے اس لشکر کے ڈوبنے پر سکھ کی سانس لی جب سارے ڈوب چکے تو جناب موسیٰ علیہ السلام نے دیکھا کہ دریا کے دوسرے کنارے پر ایک شخص اپنے کپڑے نچوڑ رہا ہے اور وہ زندہ سلامت بچ گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار