

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرنا ہے کہ قدرت کئی قسموں کی ہوتی ہے مثلاً قدرتِ کلام قدرتِ فن ، قدرتِ تصرف ، قدرتِ تکوین ، قدرتِ تدبر ، قدرتِ تقدر ، قدرتِ تغیر وغیرھا اور جو قدرتِ جامعہ کا مالک ہوگا وہ ان ساری قدرتوں کا جامع ہے وہ ان ساری قدرتوں سے آراستہ ہے اوروہ ان ساری قدرتوں کامظاہرہ اپنی ذات سے نہیں کرے گا بلکہ وہ یہ قدرتیں جسے چاہے گا تفویض فرمائے گا ان کے گولڈن دورمیں یہ ساری قدرتیں ان کی رعایا کو حاصل ہوں گی موت وحیات تک پر ان کو اختیار دے دیا جائے گا کیونکہ انسان کو حقیقی طمانیت ِقلب کا حصول اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک اس کا وہ خود تجربہ نہ کرے یعنی ایک انسان کو جب بجلی کا کرنٹ لگتا ہے تو اسے اس کے احساسات کا تجربہ ہوتا ہے اس لئے جوشخص خود ان ساری قدرتوں کو استعمال کرکے دیکھ لے وہی کامل ہوگا ورنہ اس کے ذہن کے کسی نہ کسی گوشے میں کوئی کمی ضرور رہ جائے گی اس لئے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ان سب قدرتوں کا تجربہ کرواکے انہیں کامل بناناہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار