

Loading content...
اسی طرح نوعِ نباتات و جمادات پر نوعِ حیوانات کو اختیار و قدرت و حق ِتصرف حاصل ہے …اسی طرح نوعِ جمادات و نباتات و حیوانات پر نوعِ انسان کو اختیار و قدرت و حقِ تصرف حاصل ہے آپ نے اس سلسلے کو دیکھا ہے کہ جیسے جیسے نوع بلند ہوتی جارہی ہے نیچے والے انواع کی قدرتیں اور تصرفات اس میں جمع ہوتے جا رہے ہیں اب جو ذات پاک علیہ الصلوات و السلام سب سے اعلیٰ نوع سے تعلّق رکھتی ہوگی اس میں بھی سارے انواع کی قدرتیں جمع ہوجائیں گی یا نہیں ؟ کیونکہ یہ پورا سلسلہ یہی بتا رہا ہے اب اس نتیجے سے انحراف کرنا دانش مندی نہیں ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار