

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہر صاحب ِعقل و شعور ہمیشہ کام کو اُس کی افادیت اور اس کی اعلیٰ ترین صورت میں انجام دینا واجب سمجھتا ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اگر ایسا نہیں کرتا تو یہ اس کی اپنی توہین ہے کیونکہ کسی اعلیٰ شخصیت کیلئے گھٹیا اور جاہلانہ کام کرنا اس کے خلاف ِشان ہوتا ہے کیونکہ اس سے اس کی اپنی عقل مندی پر حرف آتا ہے اسی طرح جونوع ِاعلیٰ و علویہ سے تعلّق رکھنے والے پاک افراد علیھم الصلوات والسلام ہیں ان کیلئے بھی خلاف ِمصلحت کوئی کام کرنا شائستہ نہیں ہے اس لئے وہ اپنے اختیارات کو اپنی اعلیٰ ترین قدروں کو سامنے رکھ کر استعمال فرماتے ہیں اور خود کو ہمیشہ اعلیٰ ترین قدروں کا پابند رکھتے ہیں مگر اس بات سے انہیں مجبور ثابت کرنے کی سعیِ مذمومہ ہو رہی ہے یہ بھی سراسر ظلم عظیم ہے کیونکہ کسی کا جھوٹ نہ بولنا خوبی ہے اور کسی کا جھوٹ نہ بول سکنا ایک مجبوری ہوتا ہے خوبی نہیں کہلاتا اس لئے عرض کروں گا کہ ما تشاؤن الا ان یشا ء اللہ سے کوئی انہیں مجبور ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے یا انہیں اپنے افعال و معجزات کا فاعلِ مضطر ثابت کرنے کی سعی مذمومہ کرتا ہے تو یہ اس کی عقل دشمنی ہے یا اس پاک گھر سے عداوت کی وجہ سے ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار