

Loading content...
ان کے بعد اللہ نے عالم الاشیاء کو خلق فرمایا اس کی تخلیق پر اس نے اپنے انوار مطاہرہ علیھم الصلوات والسلام کو گواہ بنایا اور ان کی اطاعت اور حکومت کو ان اشیاء پر واجب قرار دیا جوجو مناسب سمجھا ان کے بارے میں اشیائے مخلوقہ پر واجب قرار دیا اور اس کے بعد ساری مخلوق کے جملہ امور آپ کو تفویض کر دیئے یعنی سونپ دئیے مثلاً حکم و تصرف و ارشاد و امر و نہی کیونکہ یہ اللہ کے ولی الامر تھے اس لئے ولایتِ امر اور ہدایت بھی انہیں سونپی گئی وہ اس کے ابواب اللہ بھی تھے اس کے نائب بھی تھے اور وہی اس کے حاجب بھی تھے اور یہ اختیار انہیں دیا گیا کہ جسے چاہیں حلال فرمادیں اور جسے چاہیں حرام قرار دے دیں اور ان کے بارے میں جو چاہیں کریں لیکن یہ اللہ کی منشا کے خلاف کچھ نہیں کرتے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار