

Loading content...
ہاں جب انہی پاک ذوات علیھم الصلوات والسلام نے فرمایا تو دیوار سونے کی ہوگئی، درخت زمین پھاڑ کے حاضر ِخدمت ہوگئے، پتھروں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے، درختوں نے بغیر موسم کے پھل دیئے، اشجار نے آپ کا سجدہ کیا یہ سب ان کی نوعِ اعلیٰ ہونے کی وجہ سے تھا یہ جنّات اور ملکوت پر تصرف اور اختیار بھی اسی وجہ سے تھا کہ ہر نوعِ ماتحتہ پر نوعِ اعلیٰ کو اختیار و قدرت ِ تصرف حاصل ہوتا ہے اگر ہم اس سلسلے کو نیچے سے دیکھنا شروع کریں تو یہ اختیار و قدرت و تصرف بدیہی نظر آتا ہے کیونکہ یہ تو نیچے سے چلتا ہوا آرہا ہے اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ انسان اس سلسلے کی آخری کڑی نہیں ہے کیونکہ یہ سلسلہ بہت آگے تک جاتا ہے اور اس سلسلے کی آخری کڑی کو بھی سارے لوگ جانتے ہیں کیونکہ اس سلسلہ ٔ اختیار کی آخری کڑی قادر مطلق رب ذوالجلال و الاکرام جل جلالہ ہے اگر کوئی انسان اس سلسلے کی انسان سے بعد والی کڑیوں کو نکال باہر کرے گا تو یہ سلسلہ ناقص ہوجائے گا جبکہ لاتعداد احادیث و فرامین میں ان درمیانہ کڑیوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے جیسا کہ محمدبن سنان سے امام محمد باقر العلم اِلٰہی علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار