

Loading content...
دوستو یہ بات بھی ایک کلّیہ ہے اور قانون کا درجہ رکھتی ہے کہ ہر اعلیٰ کو اپنے ادنیٰ پر ، ہر مافوق کو اپنے ماتحت پر اختیارحاصل ہوتا ہے نہ کہ کسی ماتحت کو کسی مافوق پر اختیار حاصل ہوتا ہے اس لئے اگر کوئی ماتحت مافوق پر تصرف کرنا چاہے تو یہ قانون قدرت کے خلاف ہے اس لئے کہ یہ اختیار غیر عقلی و غیر انسانی و غیر فطری و شرعی ہے اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ قانونِ قدرت یہ ہے کہ ہر اعلیٰ کو ماتحت پر اختیار حاصل ہو اور اس اختیار کو محدود نہیں کیا جا سکتا بلکہ ماتحت کے ماتحت بھی جتنے انواع وافرادِ ماتحتہ ہوتے ہیں ان سب پر اعلیٰ کو اختیارات حاصل ہوجاتے ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کے ماتحت کئی انواع ہیں اس لئے وہ ہر نوع پر صاحب اختیار نظر آتا ہے کیونکہ وہ کسی سے ایک درجہ بلند ہے کسی سے دو درجے بلند ہے کسی سے تین درجے بلند ہے اس لئے وہ ان تینوں پر متصرف ہونے کا حق رکھتا ہے اگرچہ یہ حق اس کا لمیٹڈ (Limited)ہوتا ہے، ان فنیٹ(Infinite) نہیں ہوتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار