

Loading content...
جب ہم سلسلۂ اختیارات و قدرت کو دیکھتے ہیں تو ایک انسان ہونے کے ناطے سے ہم اس سلسلے کو انسان پر ختم کر دیتے ہیں کیونکہ ہم بزعمِ خویش خود کو سب سے اعلیٰ نوع تصور کرتے ہیں جبکہ یہ خوش فہمی بے بنیاد ہے کیونکہ انسان سے اوپر بھی کئی انواع موجود ہیں اس طرح یہ اختیارات کا سلسلہ انسان پر ختم نہیں ہوجاتا بلکہ یہ سلسلہ جمادات سے شروع ہوتا ہے تو اس کی سب سے اعلیٰ کڑی ذات واجب الوجود ہے کہ جو مختار ِمطلق ہے اور قادر ِمطلق ہے اور وہی Mightiestہے پھر اس کی ذات کے ماتحت جتنے افراد ہیں وہ ان پر قادر و مختار ِمطلق ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار