

Loading content...
تاریخ میں ایسے واقعات بھی ملتے ہیں کہ ایک دن دو سردار آپس میں بات کر رہے تھے کہ ایک نے کہامیرے بازؤں میں تم سے زیادہ قوت ہے دوسرے نے کہا نہیں میں تم سے زیادہ طاقتور ہوں اس پر ان کا مقابلہ شروع ہوگیا اور انہوں نے ایک غلام سے کہا ذراسامنے جاکر کھڑے ہوجاؤ جب وہ غلام سامنے جا کھڑا ہوا تو ایک نے اپنا نیزہ پوری قوت سے اس کے سینے پر مارا وہ غلام مر گیا تو اس نے جاکر اس کی پشت کی طرف سے نیزے کی پیمائش کی کہ اس کا نیزہ اس کی پشت سے کتنا باہر نکلا ہوا ہے اس کے بعد اس نے دوسرے غلام سے کہا کہ اب تم سامنے جاکر کھڑے ہوجاؤ اس کے بعد اس نے دوسرے سردار سے کہا کہ اب تم اس کے سینے میں نیزہ اتارو پھر اس دوسرے جوان نے نیزہ مارا اور پھر اس کی پیمائش ہوئی مگر فیصلہ نہ ہوسکا اسی طرح کئی غلاموں کو سامنے کھڑا کرکے اس کھیل میں مارا گیا اور کسی غلام کو یہ اختیار نہ تھا کہ و ہ سامنے کھڑا ہونے سے انکار کر سکے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار