

Loading content...
دوستو میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایک نوع کے افراد میں بھی اختیارات و قدرت کے کئی درجات ہوتے ہیں اسی طرح انسان کی اپنی نوع کے جو افراد ہیں ان میں بھی ایک ادنیٰ غلام سے لے کر جابر حاکم تک کئی درجات ِ اختیارات و قدرت ہیں ایک ادنیٰ اہل کار سے لے کر سربراہ ِمملکت تک اختیارات و قدرت کے لاتعداد درجات ہیں چاہے یہ جنگل کا قانون ہی کیوں نہ ہو مگر اس سے انسان کے با اختیار و صاحبِ قدرت ہونے کا ثبوت ضرور ملتا ہے آپ ذرا ماضی کے کواڑ کھول کر دیکھیں انسان نے انسان کو غلام بنایا اس کے ساتھ حیوانوں سے بھی بد تر سلوک کیا اور ایک سواری کے گھوڑے کی قیمت جس دور میں ہزار دینار ہوتی تھی اسی دور میں ایک صحت مند غلام کی قیمت دوسو روپے ہوتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار