

Loading content...
اسی طرح انسان نے حیوانات پر بھی اپنے اختیارات کا بے دردی سے مظاہرہ کیا اور اس نے حیوانات کو کئی طرح سے استعمال کیا یعنی سواری بنایا ، بار برداری کیلئے استعمال کیا ، اس کی اون سے اپنا بدن ڈھانپا ، اس کے گوشت سے اپنی نسل کی شکم پرُی کی ، کھیتی باڑی میں اسے جوتا گیا ، اس کے انڈے اور بچّے تک کھالئے گئے گویا یہ انسان پورے عالم حیوانات کا مالک و مختار مطلق تھا کہ اس نے شوق اور تفریح میں بھی جانداروں کی جان سے کھیلنے سے گریز نہ کیا انہیں آپس میں لڑایا یہاں تک کہ ایک جھینگر سے لے کر ہاتھی تک کو اس نے آپس میں لڑا کر اپنا شوق ِ تفریح اور ذوق ِدرندگی پورا کیا اس نے جس جاندار کی نسل بڑھانا چاہی بڑھا دی اور جسے ختم کرنا چاہا بڑی بے دردی سے ختم کر ڈالا جیسا کہ حال ہی میں آسٹریلا میں جنگلی بھینسوں کے ریوڑ کے ریوڑ ہیلی کاپٹر وںپر چڑھ کر مارے گئے ان کا جرم یہ تھا کہ وہ انسان کے کاشت کردہ نباتات میں سے کچھ کھا لیتے تھے حالانکہ اللہ نے انہیں اپنی ضروریات اس زمین سے پورا کرنے کا پورا پورا حق دیا تھا مگر انسان تو خود کو اس زمین کا بلا شرکت ِ غیرے مالک و مختار سمجھتا ہے اس لئے اس نے ان سے یہ حق چھین لیا اس دور میں اگرچہ Animal Rights Societies بن چکی ہیں مگر وہ انسان کو درندگی سے باز نہیں رکھ سکیں یہاں تک کہ سپین میں بل فائٹنگBull Fightingکے دلدوز مناظر آج بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور ان پر کوئی قد غن نہیں ہے اسی طرح پاکستان میں ریچھ اور کتے کی لڑائی یا کتے اور دیگر جانوروں کی لڑائیوں میں ایسی بربریت کا مظاہر ہوتا ہے کہ دل کانپ جاتا ہے اوراس مقام پر انسان کا وہ چہرہ سامنے آتا ہے کہ جو ابلیس سے بھی زیادہ قبیح ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار