

Loading content...
اسی طرح پرندوں کو بھی بہت سی چیزوں پر تصرف و اختیار کا حق دیا گیا ہے وہ اشجار ، جھاڑیوں، فصلات و غلات سے جس طرح چاہتے ہیں استفادہ کرتے ہیں وہ انہی کو کھاتے ہیں انہیں میں رہتے ہیں انہی سے گھونسلے بناتے ہیں وہ انہیں اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ جیسے نباتات ان کی ملکیت میں دے دئیے گئے ہوں اور وہ ان کے مالک و مختار ہوں اب کس کس چیز کا حوالہ دوں آپ خود سوچیں تو ساری باتیں سمجھ میں آتی چلی جائیں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار