

Loading content...
نباتات ہیں تو انہیں اپنی ضروریاتِ حیات کو اپنے گرد وپیش سے اپنے ماحول سے پورا کرنے کی کا پورا پورا ا ختیار حاصل ہے یعنی وہ زمین سے اپنے غذائی اجزا نکالنے پر قادر بھی ہیں اور مختار بھی ہیں اسی طرح وہ اپنی نشو ونما کیلئے زمین کے کیمیکلز Chemicalsکو استعمال کرنے میں مختار ہیں یعنی وہ ہوا سے لے کر پانی اور زمین تک پر متصرف ہونے میں با اختیار ہیں یعنی ہوا سے نمی لینے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ لینے میں زمین سے کیمیکلز لینے میں پانی سے اجزائے نامیہ و حیاتیہ لینے کے معاملے میں بااختیار ہیں اگرچہ ان کا یہ اختیار بہت ہی محدود ہے مگریہ اختیار موجود ضرور ہے اسی طرح عالم حیوانات کو بھی بہت سے اختیارات بخشے گئے ہیں یعنی انہیں اپنی ماتحت انواع پر بہت سی قدرت و اختیار بخشاگیا ہے یعنی جو سبزی خور Vegetarianحیوانات ہیں انہیں نباتات سے اپنے ضروریاتِ حیات و بقا کے معاملے میں پورا پورا اختیار حاصل ہے جیسا کہ بندر ہیں تو وہ درختوں کے پھل کھاتے ہیں پتے نوچتے ہیں اس کی ڈالیاں توڑ کے رہائش گاہیں بناتے ہیں الغرض جیسا ان کا جی چاہتا ہے نباتات کے ساتھ سلوک کرتے ہیں اور یہ صرف کھیل کھیل میں بھی نباتات کی جان لینے پر قادر بھی ہیں اور با اختیار بھی ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار