

Loading content...
اختیار علی الذّات کی ہر نوعِ عالم میں ایک جداگانہ مقدار و کمیت ہوتی ہے یعنی دنیا کی کسی نوع کو یا کسی نوع کے فرد کو اپنی ذات پر مکمل اختیار حاصل نہیں ہوتا بلکہ اسے بہت کم اختیار حاصل ہوتا ہے مگر اس کم اختیار کے بھی ہر نوع میں درجات ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ کسی نوع کو اپنے اوپر زیادہ اختیار حاصل ہوتا ہے تو کسی کو کم حاصل ہوتا ہے جیسا کہ نوعِ جمادات کو اپنی ذات پر اتنا کم اختیار حاصل ہوتا ہے کہ جو نہ ہونے کے برابر ہے اسی طرح نوعِ نباتات کو جمادات سے سے کچھ زیادہ اختیار حاصل ہوتا ہے اور نوعِ حیوان کو نباتات سے زیادہ اختیار حاصل ہوتا ہے اسی طرح موالیدِ اربعہ میں سے اپنی ذات پر سب سے زیادہ اختیار انسان کو حاصل ہے اسی طرح نوعِ انسان سے آگے کے جو انواع ہیں مثلاً جنّات و ملکوت وغیرہ تو انہیںبھی خالق نے بہت سے اختیارات عطا فرمائے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار