

Loading content...
دوستو عربی میں گھر کیلئے دو لفظ بولے جاتے ہیں ایک ہے دار اور دوسرا ہے بیت بیت اور دار میں فرق یہ ہوتا ہے کہ دار اس گھر کیلئے بولا جاتا ہے کہ جس میں قیام کی کوئی شرط نہ ہو اور بیت اس گھر کو کہاجاتا ہے کہ جس میں شب باشی کی جائے جیسا کہ عربی کے الفاظ بات یبوت کے ضمن میں شب باشی کا تصور موجود ہے مگر گھر میں چاہے رہائش ابھی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو اسے دار کہا جاتا ہے جیسا کہ دارِ دنیا ، دارِ آخرت یا دارِ عقبیٰ کے الفاظ بتا رہے کہ ابھی دارِ آخرت میں رہائش نہیں ہوئی مگر اسے گھر کہا گیا ہے مگر کہیں بھی بیت الآخرت نہیں کہا گیا اور اس موجودہ بیت اللہ میں اللہ کی شب باشی کا کوئی تصور نہیں ہے بلکہ اسے یہ درجہ اس وقت ملا جب شہنشاہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کی والدۂ پاک صلوات اللہ علیھا نے شب گزاری تو اس شب کی وجہ سے اسے بیت اللہ کہا گیا اور ہر زمانے کا امام اس لئے بیت اللہ ہوتا ہے کہ اس میں حقیقت محمدیة الاولیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی لیلة القدر میں قیام پذیر ہوتی ہے اس بات کو یہاں میں تفصیل سے بیان نہیں کرسکتا کیونکہ اب وقت نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار