

Loading content...
اس لئے میں نے عرض کیا ہے کہ بیوت اللہ سے مراد وہ قبلۂ روحی ہیں کہ جنہیں اللہ جل جلالہ نے رفعت بخشی ہے اور وہ ہر زمانے کا امام ہوتا ہے اور یہ جو کعبۂ محترم ہے یہ صرف جسم کیلئے قبلہ ہے روح کیلئے قبلہ تو اہل البیت علیھم الصلوات والسلام کے سوا کوئی ہو ہی نہیں سکتا بلکہ جب یہ کعبہ بنایا جا رہا تھا تو اس وقت بنانے والے کے سامنے بھی یہ بات موجودتھی کہ وہ یہ کعبہ و قبلہ صرف جسموں کیلئے بنا رہے ہیں نہ کہ دلوں اور روحوں کیلئے بنا رہے ہیں جیسا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار