

Loading content...
تاثیر کا درجہ نواں ہوتا ہے اور تاثیر سے قبل کے سارے مراتب حواس کی دسترس میں ہوتے ہیں یعنی مشاہداتی ہوتے ہیں مگر اس کا نواں درجہ یعنی تاثیر کا ادراک حواسی نہیں ہوتا عقلی ہوتا ہے یعنی حواس اسے نہیں دیکھ سکتے وہ محسوسات کی آنکھ سے ہمیشہ اوجھل ہوتی ہے ہاں عقل اس کے آثار سے دریافت کر سکتی ہے مگر وہ بھی اس کے آثار ہی کو دریافت کر سکتی ہے نہ کہ ذات کو اور یہی اس کا حقیقی مقام ہے بلا تشبیہ انوار معصومین علیھم الصلوات والسلام کی جو اصل ہیں وہ ملکۂ وحدانیت صلوات اللہ علیھا ہیں اور ان انوار ِقدسیہ علیھم الصلوات والسلام میں ان کا درجہ نواں ]9[ہے ان کے اسم مبارک کا جائزہ لیں تو یہ بات اور بھی واضح ہوجاتی ہے یعنی ان کے اسم مبارک کے پانچ حروف ہیں گویا یہ پانچ کا مجموعہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار