

Loading content...
اس فرمان میں جو لفظ عبید آیا ہے وہ عبد کی جمع ہے اس سے مراد بھی عام لوگ نہیں ہیں بلکہ یہاں عبید سے مراد صرف معصومین علیھم الصلوات والسلام ہی ہیں کیونکہ ان کی عبدیت ایک جیسی ہے اور ان کی نورانیت بھی ایک جیسی ہے اور قرآنی اصطلاحات سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ قرآنی اصطلاح میں عبد معصوم کو کہتے ہیں کہ جس پر شیطان کو کوئی اختیار ہی نہ ہو- جیسا کہ ان عبادی لیس لک علیھم سلطان کی نص سے ثابت ہے یا اسریٰ بعبدہ … سے ثابت ہے- یہ بھی ہے کہ ان کی ذات کے جو مراتب ہیں وہ سارے ایک حیثیت سے اعتباری ہیں اور دوسری حیثیت سے حقیقی ہیں اور وہ سارے مراتب ایک دوسرے کیلئے حجاب بھی ہیں اور ظرف بھی ہیں اگر ہم اسے مثال سے سمجھانا چاہیں تو اس کی بہترین مثال بادام کی ہے کیونکہ بادام کے نو عدد بواطن ان کے نو عدد بواطن کی طرح فرض کئے جا سکتے ہیں بادام کو دیکھئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار